کچرا پھینکنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

کچرا پھینکنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: لاہور محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے جرمانوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گھر کے باہر، گلی میں  اور دکان کے باہرکچرا پھینکنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 3 ماہ میں 2 مرتبہ کچرا پھینکنے یاگندگی پھیلانے والوں کو جرمانہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرزکو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer