ریلوے کی موبائل ایپ بھی رک گئی،سسٹم جواب دے گیا

ریلوے کی موبائل ایپ بھی رک گئی،سسٹم جواب دے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ریلوے کا لائیوٹریکنگ موبائل ایپ سسٹم جواب دے گیا، تاخیر کی شکار ٹرینوں کی لوکیشن بھی غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے لائیوٹریکنگ موبائل ایپ سسٹم کے جواب دے جانے سے لوکیشن غائب ہوگئی جس کی وجہ سے بیشتر ٹرینیں تاخیر کاشکار ہوگئیں،  مال گاڑی حادثے کے2 روز بعد بھی ریل ٹریفک متاثر رہی، ابھی تک مسافروں کی بڑی تعداد انتظار کی کوفت میں مبتلا  ہے جنہوں نےسٹیشن پر ہی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ ٹرینوں کی آمد 14گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع ابلاغ کاکہناتھاکہ لائیوٹریکنگ موبائل ایپ میں خرابی سے  بیشتر ٹرینوں کی لوکیشن غائب ہے، رحیم یارخان میں مال گاڑی حادثےکو2روزگزرگئے،  ریلوے انکوائری بھی مسافروں کو ٹرینوں کا شیڈول بتانے میں ناکام ہے، جناح ایکسپریس10 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے شام سوا5بجے لاہور پہنچے گی، کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ساڑھے 17 گھنٹے اور تیزگام 14 گھنٹے کی تاخیری سے کل صبح 2 بجکر 30 منٹ پرپہنچے گی۔

اسی طرح کراچی سے آنے والی ٹرین عوام ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ، کراچی سے آنے والی ٹرین شاہ حسین 10 گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ فرید ایکسپریس 12 گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer