ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر   کمرشل گاڑیوں کے  شہر میں داخلے پر پابندی عائد

فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر   کمرشل گاڑیوں کے  شہر میں داخلے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ویب ڈیسک : حادثات کی روک تھام کیلئےلاہور کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ  شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ اوربغیر لائسنس والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
 اُ نہوں نے بتایا کہ  بغیر ترپال مٹی و ریت والی 108 ٹرالیاں پکڑی گئی ہیں۔

سی ٹی اولاہور  کا کہنا تھا  کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 210 بڑی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ بغیر لائسنس ہیوی مشینری چلانے پر 16ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔