گھر بنانا اب ایک خواب،سیمنٹ اور سریے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر

گھر بنانا اب ایک خواب،سیمنٹ اور سریے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    ملک میں سیمنٹ اور سریے کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 510 روپے میں بکنے والی سیمنٹ کی ​بوری 670 روپےکی ہوگئی ۔ ایک لاکھ 12ہزار روپے فی ٹن بکنے والا سریا اب ایک لاکھ ستر ہزار میں فروخت ہورہا ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق  سیمنٹ اور سریا مہنگا ہونے سے تعمیراتی لاگت بڑھنے کے ساتھ ساتھ معیشت بھی متاثر ہورہی ہے۔سیمنٹ اور سریے کی قیمتوں میں ایسا ہوشربااضافہ ہوا کہ غریب اب پکےگھربنانے کی خواہش ہی کرسکتےہیں۔

کورونا  وبا کےدوران تعمیراتی شعبے کے لیئے وزیراعظم ن عمران خان نے بڑے اعلانات کیےمگرمیٹریل مہنگا ہونےسےوہ متاثرہوتےنظرآرہےہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے غریب کا اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پلان کا اعلان کیا ۔ملک بھرمیں اس منصوبے کےتحت سستے گھروں کی تعمیر کے لیئے 30 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی خام مال مہنگا ہونے سے طلب کم ہو رہی ہے۔نجی شعبہ کے منصوبے متاثر ہورہے ہیں جس سے روزگار پربھی اثر پڑا ہے۔