پنجاب بھر کے 137 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی سنیارٹی لسٹ مرتب

پنجاب بھر کے 137 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی سنیارٹی لسٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :رجسٹرار لاہور  ہائیکورٹ بہادر علی خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر کے 137 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی ، 11 سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ سیشن جج لاہور،رجسٹرارہائیکورٹ سمیت 126 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا پہلا نمبر،جج انٹی کرپشن پنجاب صہیب رومی کا دوسرا، سیشن جج مشتاق احمدتارڑکاتیسرانمبر ،جج اینٹی کرپشن لاہورراجہ محمدارشد کاچوتھا ،سیشن جج مسرور زمان کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

سنیارٹی لسٹ کے مطابق سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیازکاساتواں ،سیشن جج اختر چغتائی کا آٹھواں ،جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان مسعودارشدکا نواں نمبر اور ممبر پنجاب سروس ٹربیونل، سیشن جج شکیل احمد کا دسواں نمبر برقرار ہے جبکہ ڈی جی کیس منیجمنٹ ہائیکورٹ سیشن جج صفدر سلیم شاہد کا سنیارٹی میں گیارنواں نمبر برقرار ہے۔سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اخترکی سنیارٹی میں اضافہ ہواہےاور 12 ویں نمبر پر آگئے۔جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد18 ویں ،جج بینکنگ کورٹ لاہور چودھری ظفر اقبال نعیم 19 ویں ،سیشن جج راؤ عبدالجبار 22 ویں،جج لیبرکوٹ لاہور تنویر اکبر 23 ویں ،سیشن جج سرگودھا سردار طاہر صابر 24 ویں ، رجسٹرار ہائیکورٹ ،سیشن جج مشتاق احمد اوجلہ 26 ویں ،سیشن جج اٹک سجاد حسین سندھڑ 28 ویں نمبر پر آ گئے۔

سیشن جج پاکپتن محمد ایوب مارتھ 30 ویں ،سیشن جج لایور محمد اعظم سرویا سنیارٹی میں 34 ویں نمبر پر آگئے،جج احتساب عدالت لاہور محمد اکمل خان کی سنیارٹی میں 46 ویں ،جج احتساب عدالت لاہور امجد نذیر چودھری 97 ویں ،سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز کی سنیارٹی میں اضافہ کے بعد 120 ویں نمبر پر آگئے۔ جبکہ سب سے جونیئر ترین سیشن جج غلام عباس سیال کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوا ہے۔ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ غلام عباس سیال سیشن ججز کی سنیارٹی میں 137 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer