احمر خان بابر: شادی کیوں نہیں کرتے میری,37سالہ نوجوان ہائی وولٹیج بجلی کےپول پر چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے ایم اے جناح روڈ پر 37سالہ نوجوان نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی، شادی نہ ہونے پر نوجوان ہائی وولٹیج بجلی کے پول پر چڑھ گیا.
پولیس واہل علاقہ کی یقین دہانی کے باوجود نوجوان کا نیچے اترنے سے انکارکردیا۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ جب تک شادی نہیں ہوتی,نیچے نہیں اتروں گا.گھر والے پہلے میری دولہن یہاں لے کر آئیں,پھر نیچے اتروں گا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق 37 سالہ نوجوان فاترالعقل ہے، نوجوان کو کھمبے سے اتار لیا گیا ہے.