سٹیڈیم میں لڑکی کی اعظم خان کو شادی کی پیشکش

cricketer Azam Khan, girl offered marriage
کیپشن: cricketer Azam Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سے شہرت پانے والے نوجوان کرکٹرز اعظم خان کو شادی کی پیشکش، لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی۔

تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر  بیٹر اعظم خان کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔ اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز گئے تھے اور ایک میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی سٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ 'میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں'۔تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ 'کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟'

M .SAJID .KHAN

Content Writer