ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محنت کش باپ کی محنتی بچیاں،فرحان سعید تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

محنت کش باپ کی محنتی بچیاں،فرحان سعید تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :محنت کش باپ کی محنتی بچیاں، فرحان سعید تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  تصویر جس میں دو   بچیاں اپنے باپ کی دکان پر الیکٹرک اوزاروں  سے کام کرتی نظر آ رہی ہیں   ،یہ تصویر گلو کار فرحان سعید کی نظر سے بھی  نہ بچ سکی ، حال ہی میں فرحان سعید نے  سماجی رابطوں کی ویب سا یئٹ پر  اْن بچوں کے باپ  نصیب جمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’ جمال نصیب پچھلے 20سالوں سے الیکٹریشن کے شعبہ سے وابستہ ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود اس نے اپنی 8 میں سے 6 بیٹیوں کو اپنا ہنر منتقل کر کے  مستقبل کیلئے خود انحصار بنا دیا ہے ۔

داد دیتا ہوں اس باپ کو جو معاشرے کی دقیانوسی باتوں کو نظر انداذ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے ۔       تصویر میں کراچی کی ایک چھوٹی سی دکان ہے جس میں دو بچیاں کچھ تاروں اور بیٹری کو مرمت کرتی نظر آرہی ہیں ۔

جس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والد نے بتایا کہ وہ پچھلے 20 سالوں سے الیکٹریشن کے شعبہ سے منسلک ہے اور اپنی چھ بیٹیوں کو معاشرے میں خود انحصاررہنے کے لیے اپنی صلاحیتوں سے ہنرمند بنا رہا ہے ۔ جمال نصیب نے بتایا کہ جب وہ چار بیٹیوں کے باپ تھے تو انھوں نے سوچا کہ کیوں نا وہ اپنی بیٹیوں کو اپنے کا م کی تعلیمات سے آگاہ کریں انھوں نے مزید بتایا کہ میں نے یہ قدم پیسے کی قلت و دشواری کی وجہ سے نہیں اٹھایا بلکہ میں چا ہتا تھا کہ میری بیٹیاں تکنیکی صلاحیتوں سے دو چار ہوں تا حال میری چار بچیاں مکمل طور پر اپنے کام کی ماسٹر ہیں اور میرا فخر ہیں جبکہ دو بیٹیاں کام سیکھ رہی ہیں ۔

جمال نصیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آخر میں کہا کہ میری بیٹیاں معاشرے میں اپنا نام بنا رہی ہیں اپنے لئے اور پاکستان کی خواتین کے لیے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer