پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کیلئے زبردست پروگرام چلانے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کیلئے زبردست پروگرام چلانے کا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور(24نیوز)   پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کیلئے آن لائن لائیو نیوٹریشن آوئرنس پروگرام چلانے کا فیصلہ کیا ہے، کیا کھائیں کیا نہ کھائیں یہ جاننے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیچ پر آئیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  فیس بک پیچ پر لائیو خوراک اور غذائیت سے متعلقہ مسائل پر پروگرام پیش کیے جائیں گے، فوڈ بزنس آپریٹرز کی آگاہی کے لیے آپریشن ٹیموں کی کاروائیاں بھی وقتا فوقتالائیو دکھائی جائیں گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ غذا اور غذائیت کے حوالے سے مفت مشورے بھی فراہم کیے جائیں گے، کوالیفائیڈ نیوٹریشن ایکسپرٹ رائے دینے کے لیے فیس بک پر لائیو موجود ہوں گے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو سطح پر کھانے کا کاروبار کرنے والوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا۔خواتین کو گھر کا باورچی خا نہ حفظان صحت اصولوں کے مطابق چلانے کے لیے راہنمائی بھی دی جائے گی، پنجاب فوڈ اتھارٹی عوامی راہنمائی کے لیے تمام ممکنہ وسائل برؤکار لارہی ہے۔

 کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ہفتہ بھر کے لیے سستے اورصحت مند کھانوں کی فہرست "مائی مینیو" پروگرام بھی چلایا جائے گا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سوشل میڈیا ٹیم کی استعداد کاربڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پبلک ریلیشن اینڈ آوئرنس ونگ کی دوماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا

Shazia Bashir

Content Writer