روہی نالے سے خاتون کی لاش برآمد

روہی نالے سے خاتون کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  لاہور میں کماہاں روڈ پر روہی نالے سے خاتون کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو پائی۔  

ریسکیو 1122  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 60 سال کے قریب ہے۔لاش ضروری قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

 پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ہے اور اس کی شناخت کے لئے ابتدائی تحقیقات شروع کر دیں ۔

 کماہاں روڈ پر روہی نالے میں تیرتی لاش دیکھ کر علاقہ  کے لوگوں نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع کر دی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نالے سے نکال لی ۔