ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار فرقان قریشی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

 اداکار فرقان قریشی کے گھر صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: Actor Furqan Hashmi mother passed away.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فرقان قریشی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فرقان قریشی نےسماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں اور دوستوں کو والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر دی۔اداکار نے پیغام میں لکھاکہ آج صبح فجر کے وقت اُن کی والدہ رضائے الہٰی سے دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔اُنہوں نے بتایا کہ عصر کی نماز کے بعد سی ویو کے قریب واقع عثمان غنی مسجد میں والدہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔فرقان قریشی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔اداکار کی پوسٹ پر اداکارہ زویا ناصر اور نمرہ خان سمیت مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor