گلوکار کے کے کی جان بچ سکتی تھی،لیکن کیسے؟ حیران کن انکشافات

Indain siger,krishna kumar kanath
کیپشن: Krishna kumar knath,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ 31 مئی کو کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد نیو مارکیٹ تھانے کے علاقے کے تحت واقع گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے اور اُنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کے سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ڈاکٹر نے اس شبہ کی تصدیق کی ہے کہ گلوکار کے کے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ گلوکار کو طویل عرصے سے دل کے مسائل تھے  لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کے بائیں مین کورونری شریان  سمیت مختلف دیگر شریانوں میں چھوٹی رکاوٹیں تھیں جب لائیو شو کے دوران بہت زیادہ جوش و خروش خون کے بہاؤ کو روکنے کا سبب بنا  جس کے باعث گلوکار کو دل کا دورہ پڑا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ گلوکار کو بچایا جا سکتا تھا  اگر فوری انہیں سی پی آر دیا جاتا تو اُن کی جان بچ سکتی تھی۔