ڈرگ ایکٹ1976میں ترمیمی آرڈیننس کےبعد پہلا بڑافیصلہ

drug court lahore
کیپشن: drug court lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈرگ ایکٹ1976میں ترمیمی آرڈیننس کےبعد پہلا بڑافیصلہ، میڈیکل سٹور پر نشےکےانجکشن کی فروخت  پرمیڈیکل سٹور مالک محمد ارشد کو10سال قید،2کروڑ50لاکھ جرمانےکی سزا سنادی گئی۔
 تفصیلات کےمطابق ڈرگ کورٹ میں میڈیکل سٹور پر نشےکےانجکشن کی فروخت سے متعلق کیس زیر  سماعت تھا، ڈرگ ایکٹ1976میں ترمیمی آرڈیننس کےبعد  میڈیکل سٹور مالک محمد ارشد کو10سال قید،2کروڑ50لاکھ جرمانےکی سزاسنا دی گئی، جرمانہ ادا نہ کرنےکی صورت میں مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی، چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کیس کا فیصلہ سنایا، کوالیفائیڈ پرسن عبدالوہاب کو3سال قید،5لاکھ جرمانے کی سزا،جرمانہ ادا نہ کرنےکی صورت میں مزید 6ماہ قید ہوگی، سیل مین محمد نثار کو 2جرم میں 7سال قی،2کروڑ 55لاکھ جرمانہ  جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی، احمد علی کو2الزامات میں10سال قید،2کروڑ 35لاکھ جرمانہ  جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 1سال قید ہوگی۔اویس رضا کو2الزمات میں 10سال قید،2کروڑ 35لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔