دینی مدارس و جامعات میں آن لائن داخلوں کا آغاز

دینی مدارس و جامعات میں آن لائن داخلوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس، جنید ریاض ) دینی مدارس و جامعات نے طلبہ و طالبات کیلئے آن لائن داخلوں کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے دینی مدارس و جامعات میں آن لائن داخلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ رواں سال 30 لاکھ کے قریب طلبہ و طالبات رجسٹریشن کرائیں گے۔ آن لائن داخلوں کا فیصلہ کورونا وباء کے پیش نظر کیا گیا۔

نئے اور زیر تعلیم طلباء مدارس و جامعات میں آنے کی بجائے آن لائن رجسٹریشن ہی کرائیں گے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے طلباء کی سہولت کیلئے داخلوں سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا۔

رجسٹریشن قرآن و حدیث، درس نظامی، تجوید، تخصص، بلاغت، فقہ سمیت دیگر علوم کیلئے کی جائے گی۔ جامعہ امدادیہ، جامعہ دارالحقانیہ، جامعہ اشرفیہ، جامعہ دارالسلامیہ، جامیہ مدنیہ، جامعہ منظور السلام سمیت دیگر نے رجسٹریشن شروع کر دی۔

دینی مدارس و جامعات کی جانب سے ہر سال دس شوال کو داخلوں کا آغاز کیا جاتا ہے جبکہ رواں سال تعلیمی سیشن شروع کرنے کے حوالے سے مدارس اور حکومت سے مذاکرات کریں گے۔       

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گریڈ 17 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والے 197 سبجیکٹ اسپشلسٹ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 197 سبجیکٹ اسپشلسٹ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ مستقل ہونے والوں میں 23 خواتین اور 154 مرد اساتذہ شامل ہیں۔

واضح رہے مذکورہ سبجیکٹ اسپشلسٹ کو 2016 سے بھرتی کیا گیا تھا۔ سبجیکٹ اسپشلسٹ میں فزکس، اردو، انگریزی، بیالوجی، حساب، کمپیوٹر سائنس اور کیمسٹری کے اساتذہ شامل ہیں۔ مذکورہ اساتذہ کی ترقیاں 2019 سے التواء کا شکار تھی۔