20 روپے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارچز عائد

Tea Services Charges
کیپشن: Tea Services Charges
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چائے کا کپ 70 روپے میں دیا جا رہا ہے جبکہ چائے کی ایک پیالی قیمت 20 روپے فی کپ ہے جس پر 50 روپے سروس چارجز ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے بھارتی ریلوے کی جانب سے چائے کے بل شیئر کیے جس میں فی کپ قیمت 20 روپے اور سروس چارجز 50 روپے لکھے ہوئے ہیں۔ صارف نے احتجاج کیا کہ 20 روپے کی چائے پر 50 روپے سروس چارجز کہاں کا انصاف ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھارتی ریلوے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے اور اس ناانصافی پر ریلوے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ریلوے انتظامیہ کو وضاحت پیش کرنا پڑی کہ جو صارفین ٹکٹ بک کرواتے وقت کھانے پینے کی سروس بک نہیں کرواتے انہیں حکومت سبسڈی نہیں دیتی، اس لیے انہیں ہر آڈر پر 50 روپے سروس چارجز ادا کرنے ہوتے ہیں۔