کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

Crona Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں کورونا وار میں ایک بار پھر تیزی آنے لگی ہے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز بھی کرگئی جبکہ مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 818 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ 126 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حکومت سندھ نے صوبے میں کوویڈ کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے، سنیٹائز کرنے، ہاتھ ملانے اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کےاحکامات شامل ہیں۔ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔