ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا
کیپشن: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرادیا جس سے اکاؤنٹ کو مزیدمحفوظ بنایا جاسکتا ہے،ٹوئٹر کا نیا سکیورٹی فیچر صارفین کو ان کا موبائل نمبر پرائیویٹ رکھنے کی اجازت دے گا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید تحفظ فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی کے طور پر two factor-authentication method متعارف کروایا تھا،تاہم اب ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک پیغام کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے بعد صارفین backup authentication method سکیورٹی استعمال کرپائیں گے،ٹوئٹر کا نیا سکیورٹی فیچر صارفین کو ان کا موبائل نمبر پرائیویٹ رکھنے کی اجازت دے گا، اس فیچر کے بعد صارفین کو ایس ایم ایس ویری فکیشن کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

 ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’سکیورٹی کی ‘ ہارڈوئیر ڈیوائس سے کیے جانے والے ہیکنگ اٹیمپ سے بھی صارف کو اضافی تحفظ فراہم کرے گی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer