(عابد چودھری)سٹی ٹریفک پولیس کی 25 فیصد نفری غیر حاضر رہنے کا انکشاف،وارڈنز ویکلی ریسٹ،میڈیکل ریسٹ اور رخصت اتفاقیہ کے ساتھ ساتھ غیر حاضر رہنے لگے،ڈی ایس پیز کو 85 فیصد حاضری اور 15 فیصد غیر حاضری کے تناسب کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈنز کی غیر حاضریاں ٹریفک جام کا سبب بننے لگی ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کی 25 فیصد نفری غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے،ٹریفک وارڈنز ویکلی ریسٹ،میڈیکل ریسٹ رخصت اتفاقیہ کے ساتھ ساتھ غیر حاضر رہنے لگے ہیں،ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے سیکٹر انچارجز اور ڈیوٹی افسران کو آخری وارننگ دے گی گئی اور سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کوروزانہ ڈیوٹی روسٹر چیک کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کا مراسلے میں کہنا ہے کہ ڈی ایس پیز 85 فیصد حاضری اور 15فیصد غیر حاضری کے تناسب کو یقینی بنائیں اور عملدرآمد نہ کرنے والے سرکل،افسران و سیکٹر انچارجز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی،ایس پی سٹی وسیم ڈار اور ایس پی صدر آصف صدیق کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے شہر میں ہونے والے حادثات کی ایک تازہ رپورٹ جاری کی گئی، جس کے مطابق ٹریفک حادثات شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کم نہ ہو سکے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 250 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام رپورٹ میں مزید بتایاگیا کہ 117 شدید زخمی طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے،133 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی،ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔