ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرفتاری کے بعد شیخ رشید احمد کا بیان سامنے آگیا

گرفتاری کے بعد شیخ رشید احمد کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتاری کے بعد تھانہ آب پارہ منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر  بات کرتے ہوئے   شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ لوگ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کے دروازے توڑے اوربدتمیزی کی۔  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کو  ن لیگ نے لگایا ہے اور رانا ثنا اللہ یہ سارا کام کروا رہا ہے۔