ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی

 فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی گئی،فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری اور قمر عنایت عدالت پیش ہوئے،فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی۔سابق وفاقی وزیر کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی،تفتیشی افسر نے فواد چوہدری کی طبی رپورٹ جمع کرانے کے لیے پیر تک کا وقت مانگ لیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 4 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

Ansa Awais

Content Writer