لیفٹننٹ جنرل فیض حمیدکی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور

لیفٹننٹ جنرل فیض حمیدکی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور
کیپشن: Lieutenant General Faiz Hameed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج بروز جمعہ دو دسمبر کو لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ قبل از وقت کی درخواست وزیراعظم میاں محمد شہباز کو بھجوائی گئی تھی۔واضح رہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے ارسال کی گئی سمری میں 6 سینیر ترین پاک فوج کے افسران کا نام شامل تھا، جس میں لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا نام پانچویں نمبر پر تھا، تاہم جنرل سید عاصم منیر کی بطور نئے آرمی چیف تعیناتی کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں اور وہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی رہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا پنجاب کے ضلع چکوال اور پاک فوج میں بلوچ رجمنٹ سے تعلق ہے۔ انہوں نے چیف آف اسٹاف راولپنڈی 10 کور، جنرل آفیسر کمانڈنگ پنو عاقل اور آئی ایس آئی ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔