ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلی فورنیا نے مونکی پوکس کے پھیلنے کی وجہ سے ہنگامی حالت میں ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
کیلی فورنیا حکومت کا کہنا ہے کے ایمر جنسی نافذ کرنے سے ریاست میں ویکسین کا عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی اور فیصلہ ریاست میں بڑھتے ہوئے منکی پوکس کے کیسز کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ۔ حکومت نے کہا کہ ملک میں میڈیکل ورکرز کو ۃدایت کی گئی ہے کے مونکی پوکس کو زیادہ کے ذریعے کم کیا جائے اور مریضوں کے لئے بہترین سہولیات موجود ہوں ۔
مانکی پوکس دنیا میں تیزی سےپھیل رہا ہے اور امریکا ان ملکوں میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ پھیلا ہے ۔
واضح رہے کہ اب تک امریکا میں 6 ہزار سے زائد مونکی پوکس کے مریض رپوٹ ہو چکے ہیں ۔ WHO کے مطابق مونکی پوکس کے اب تک پوری دنیا میں 19 ہزار سے زائد کیسز رپوٹ ہو چکے اور 78 ملکوں میں اب تک پھیل چکا ہے ۔