( شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ نے 5 ماہ بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا،مٹن کی قیمت 950 مقرر ،مگر شہر میں 1300 سے 1400 فی کلوگرام بک رہا،دودھ کی قیمت 100 روپے مگر شیر فروش دودھ 110 روپے لٹر بیچ رہےہیں ،چینی کی قیمت 89روپے 50 پیسے مقرر مگر چینی تمام سپر سٹورز اور کریانہ فروش 100 سے 110 روپے فی کلوگرام میں فروخت کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ضلعی انتظامیہ نے 5 ماہ بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ردوبدل کی نئی پرائس کنٹرول لسٹ جاری کردی،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق نئی پرائس لسٹ میں مٹن کی قیمت 950 روپے مقرر کی گئی ہے ،مگرچوبرجی چوک سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں سپر سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں مٹن 1300 سے 1400 فی کلوگرام بک رہا ہے جبکہ بیف کی قیمت 500 روپے فی کلوگرام مقرر کردی۔
ڈی سی کی جانب سے دودھ کی قیمت100مگرشیر گروش شہرمیں 110 روپے لٹر فروخت کررہے ہیں اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے چینی کی قیمت 89 روپے 50 پیسےفی کلوگرام مقررکی ہےمگر شہر کےسپر سٹور اور کریانہ فروش چینی 100 اوراس سے زائد قیمت پر بیچ رہے ہیں شہری کہتے ہیں پرائس لسٹ پرعمل درآمد کون کرائے گا۔
نئی ریٹ لسٹ کے مطابق دال مسور کی قیمت 10 روپے بڑھاکر 170 روپے فی کلوگرام کردی ،سفید چنے 5 روپے بڑھاکر 135 روپے فی کلوگرام میں ملیں گے جبکہ دال چنا 10 روپے سستی ہوکر130،دال ماش دھلی 10 سستی ہوکر 235،دال مونگ 80 روپے سستی125 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہوگی ،کالے چنے 11 روپے سستے ہوکر 124 روپے فی کلوگرام ،بیسن کی قیمت 10 روپے سستاہوکر 135 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔
شہری کہتے ہیں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک پرائس لسٹ جاری کرکے ہی بری الذمہ نہ ہو اس پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایئں۔