(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔
پشیمانم، پشیمانم ، پشیماں ، یا رسول اللہ#JummaMubarak #madina pic.twitter.com/gAg5pmHDm4
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) March 31, 2023
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔اس وقت عمرے کی سعادت کیلئے قومی کرکٹر کپتان بابر اعظم، آل راؤنڈر فہیم اشرف سمیت فاسٹ بالر حارث رؤف اور افتخار احمد سعودی عرب میں موجود ہیں اور اب بیٹر فخر زمان بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اس سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی مدینہ منورہ سے اپنی تصویر شیئر کی تھی۔