ایک اور ملک نے پاکستان پر سفری پابندیاں لگادیں

پاکستان پر سفری پابندیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا کے باعث برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا ویڈیو پیغام ریڈ لسٹ کے تحت پاکستان سے صرف برطانوی شہریت یا ریزیڈنسی ویزہ کے حامل افراد کو سفر کی اجازت ہو گی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان سے سفر کرنے والوں کو برطانیہ پہنچنے پر دس دن قرنطینہ ہونا ہو گا، سفری پابندیوں کا اطلاق 9 اپریل سے صبح 4 بجے سے ہو گا۔ سفری پابندیوں سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کے لئے سفر کرنے والے پہلے فلائٹ کے بارے میں معلومات حاصل کر لیں۔  

اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان سمیت20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں تھیں۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سفارتی اہلکار، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔ کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، مصر، لبنان، ارجنٹینا، برازیل، انڈانیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور ترکی بھی شامل ہیں۔ پابندی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران میں مزید 5 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 56 ہزار 347 ہے, جبکہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، لاہور کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے،شہر میں آکسیجن سلنڈرز کی بھی قلت پیدا ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے لاہور سمیت ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، تعلیمی ادارے ، شادی ہالز، سینما گھر بند ہیں۔