ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی:  نوجوان کے گندے نالے میں چھلانگ لگانے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن جاری

نشتر کالونی:  نوجوان کے گندے نالے میں چھلانگ لگانے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں دھلم اسٹاپ کے قریب ایک نوجوان کے گندے نالے میں چھلانگ لگانے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین کی اطلاع پر نالے میں نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم تاحال نوجوان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق انہیں کوئی اطلاع یا درخواست موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں کہ آیا واقعی کوئی نوجوان نالے میں گرا یا نہیں۔