مسلم لیگ ن سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میدان میں آ گئی

مسلم لیگ ن سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میدان میں آ گئی
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فصیح اللہ) مسلم لیگ ن سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میدان میں آ گئی، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے کہا کہ سیلاب متاثرین مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خواجہ عمران نذیربولے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کےقائد نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن این اے 127 سنگھ پورہ میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیف کیمپ رکن قومی اسمبلی علی پرویزملک، خواجہ عمران نذیر اور چودھری شہباز کی جانب سے لگایا گیا,اس موقع پراہل حلقہ کے مخیرحضرات اور عوام نے دل کھول کرعطیے جمع کرائے۔ اس موقع پراعجازانور ٹیپو، مہر شہباز چاندی، میاں عمران، فیض رسول، عاشق سلہری، مہر گڈو، جاوید پریمی، رانا شہزاد، سعادت علی، چودھری عمران سمیت دیگر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ سیلاب متاثرین مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ ان کی بحالی کیلئے لوگوں کو آگے بڑھ کراپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔

مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اپنے قائد کی ہدایت پر پورے لاہور میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ لگائے جارہے ہیں، ہم نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بھی سیلاب متاثرین کیلئے وقف کر دی ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی خدمت کا ہے۔

چودھری شہباز نے کہا کہ 2010 میں بھی مسلم لیگ ن نے سیلاب متاثرین کی بھرپور خدمت کی تھی ،اب بھی اپنے بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ یونین کونسل سے مرحلہ وار امدادی سامان اکٹھا کرکے جنوبی پنجاب روانہ کریں گے۔