ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ترکیہ میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہو جائے ،دہشت گرد دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،آصف علی زرداری نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ بلڈن کے باہر دھماکا سنائی دیا ہے، جس پر ترکیہ حکام کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے دفتر پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، گاڑی میں سوار دو دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سے ایک نے خود کو گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرے نے فائرنگ کی جسے سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کر دیا۔