خاتون کو ہراساں کرنیوالے جعلی پیر کے ساتھ کیا ہوا؟ جانئے

Fake Peer harass women
کیپشن: Fake Peer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: فیکٹری ایریا کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے والا جعلی پیر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر فورا جعلی پیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم جعلی پیر اصغر قریشی سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر گرین ٹاؤن کے علاقے میں گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دکاندار علی کا کہنا ہے تھا کہ ملزم عمران گلی سے گزرنے والی خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔گلی میں کھڑا ہونے اور خواتین کو تنگ کرنے سے منع کیا، جس پر ملزم عمران نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجبکہ ملزم اہلخانہ کو بھی جان لیوا دھمکیاں اور گولیاں نکالتا ہے۔

گرین ٹاؤن تھانے میں ملزمان کے خلاف اندارج مقدمہ کے لیے درخواست دی مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ ملزمان گلی میں گھومتے ہوئے جان لیوا دھمکیاں دیتےہیں، مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔واقع کو تین روز گزر گیے تاحال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ ہی درج نہیں کیا۔ مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف جلد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔