سینیٹ اجلاس میں ا سرائیلی مظالم اور فلسطین کے حق میں قرار داد منظور

سینیٹ اجلاس میں ا سرائیلی مظالم اور فلسطین کے حق میں قرار داد منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) چیئر مین سینٹ  کے زیرصدارت  سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی مظالم اور  فلسطین کے حق میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سینیٹ میں فلسطینی بھائیوں کے حق میں قرار داد  پیش کی گئی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی  ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی ہے ۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیا کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جنگ بندی کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔