ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل ہی صدرمملکت اور گورنر کے پی کو مشاورت کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا،انتخابی شیڈول 54 دن پر محیط ہوگا،اداروں کے عدم تعاون پر آرٹیکل 220 کا سہارا لیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں عام انتخابات کیلئے متعلقہ ونگز کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق اہم فیصلے کل لئے جائیں گے، ممکنہ طور پر دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ عید الفطر کے بعد ہوگی۔