گوگل کا پروفیسر اینا مولکا احمد کو خراج تحسین

گوگل کا پروفیسر اینا مولکا احمد کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) گوگل کا پنجاب یونیورسٹی کی سابق پروفیسر اور پاکستان میں فنون لطیفہ کی بنیاد رکھنے والی اینا مولکا کو خراج تحسین، اینا مولکا نے یونیورسٹی میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی بنیاد رکھی تھی۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی بانی اور پاکستان میں فنون لطیفہ کی بنیاد رکھنے والی پروفیسر اینا مولکا احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ویب سائٹ پر ڈوڈل آویزاں کیا ہے۔

اینا مولکا 13 اگست 1917 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1940 میں پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کی بنیاد رکھی۔ وہ 1940 سے 1975 تک ادارے کی سربراہ رہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گوگل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ اینا مولکا پاکستان کی پہلی آرٹ ٹیچر تھیں اور پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس قائم کر کے انہوں نے پاکستان میں فنون لطیفہ کو فروغ دینے کی بنیاد ڈالی۔

انہوں نے پاکستان میں پہلی آرٹ ایگزیبشن کا بھی انعقاد کیا اور ان کے طلباء نے ملک بھر میں فنون لطیفہ کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا۔ اینا مولکا احمد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 1963 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں ان کے نام سے آرٹ گیلری بھی قائم کی گئی ہے۔ گوگل نے اپنے پیغام میں اینا مولکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فن پاکستان میں آنے والے آرٹسٹس پر اثرانداز ہوا ہے۔