پی آئی اے ملازمین کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری

پی آئی اے ملازمین کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کورونا وائرس میں کمی کے بعدپی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دیدی جس کا پی آئی اے کے ہیومین ریسورس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین دو جولائی سے بائیو میٹرک حاضری لگائینگے اور ماسک کا استعمال کرینگے۔بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینٹائزر بھی رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مارچ میں بائیو میٹرک حاضری ختم کی گئی تھی۔

دوسری جانب مالی سال 21-2020 کے اختتام پر ماڈل کسسٹم کلیلکٹوریٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ٹارگٹ سے زائد کسسٹم ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس اکٹھا کرلیا۔مالی سال کے اختتام پر 32 ارب روپے کی ریکارڈ کسسٹم ڈیوٹی اکٹھی کی گئی۔

کسسٹم حکام کے مطابق مالی سال 21-2020 کے لیے 28ارب تیس کروڑ روپے ٹیکس کا ہدف دیا گیا تھا۔کسسٹم حکام نے سالانہ ٹارگٹ سے مجموعی طور پر 13 فیصد زیادہ کسسٹم ڈیوٹی وصول کی.

لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر کسسٹم ڈیوٹی سمیت سیلز ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 67 ارب بیس کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے.سالانہ ٹارگٹ مکمل کرنے اور شاندار کارکردگی پر کلیکٹر کسسٹم عظمت طاہرہ نے تمام ٹیم کو مبارکباد دی۔