خواجہ سعد رفیق کی جانب سے انتخابی مہم پر پیسے لگانے کی ہدایت

خواجہ سعد رفیق کی جانب سے انتخابی مہم پر پیسے لگانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: پی پی 158میں ن لیگ کی ٹکٹ لینے کیلئے کروڑ پتی ہونا شرط بن گیا۔ سٹی فورٹی ٹونے میاں نوید انجم سے راناحسن شرافت کو پارٹی ٹکٹ کی منتقلی کہانی معلوم کر لی۔

سٹی 42 ذرئع کے مطابق پی پی ایک سواٹھاون میں اہم سابق وفاقی وزیر کی جانب سے انتخابی مہم پر پیسے لگانے کی ہدایت کی تھی اوراس سلسلےمیں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے میاں نوید انجم سے پی پی پی ایک سو اٹھاون کی انتخابی مہم کے درمیان تین کڑوڑ فنڈز دستیابی مانگے تھے جبکہ میاں نوید انجم کی جانب سے انکار پر پارٹی ٹکٹ تبدیل کیا گیا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا احسن شرافت نے سابق وفاقی وزیرریلوے کوانتخابی مہم کے دوران سات کڑوڑروپے خرچ کرنے کا وعدہ کیا جس بنا پر خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی جانب سے رانا احسن شرافت کو پارٹی ٹکٹ دلوائی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی ایک سواٹھاؤن این اے ایک سوانتیس میں آتی ہے اور این اے ایک سوانتیس سے مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق امیدوارہیں اور اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کوعلیم خان کےمقابلے میں انتخابی مہم کے دوران سرمایہ کار کی تلاش تھی۔ این اے ایک سوانتیس سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے مقابلے میں سرمایہ دار کی تلاش تھی.