ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کو 3 ارب روپے کے فنڈز جاری

سکولوں کو 3 ارب روپے کے فنڈز جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن  نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے لیے فنڈز جاری کردیے ۔ نان سیلری بجٹ کی مد میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کے لیے3 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

سکول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کو فنڈز ملنے کے حوالے سےفوری سرٹفیکیٹ جمع کروانے اورفنڈز تین روز میں سکولوں کے سربراہان کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم  دیا ہے، فنڈز سکولوں کو منتقل کرنے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فوری آگاہ کرنےاورفنڈز کی منتقلی کے بعد  تمام سکول سربراہان کو لازمی سرٹیفیکیٹ جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور سرٹیفیکیٹ جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ سکول کے سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔

نان سیلری بجٹ  کے لیے لاہور کے سکولوں کو 16 کروڑ روپےکے فنڈز جاری کیے گئے اورفنڈزموصول ہوتے ہی  فوری سرٹیفیکیٹ  جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ باقی تمام فنڈز سکولوں کی ویلفیئر پر خرچ ہونگے۔