ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب، آپ کی جماعت نے شہر قائد میں تاریخ کام نہیں بلکہ ریکارڈ کرپشن کی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کل وزیراعلی ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے اجلاس میں تقاریر ہوئیں، الیکشن کمیشن سے سوال ہےکہ کس طرح پارٹی اجلاس سی ایم ہاؤس میں ہوا؟ پبلک آفس میں اس طرح کی میٹنگ کی اجازت کیسے دی گئی؟حکومت سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ آپ کراچی کو تسلیم ہی نہیں کرتے، شہر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی پر الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو بارہا خط لکھے لیکن پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے۔
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی کا دباؤ ہے اس لیے بلاول اب الیکشن کے اعلانات کر رہے ہیں، یہ کوشش کریٕں گے کہ بلدیاتی انتحابات ملتوی ہو جائیں لیکن ہم بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلاول صاحب نےکہا کہ ہم نےکراچی میں تاریخی کام کیے، بلاول صاحب یہ ریکارڈ کام نہیں ریکارڈ کرپشن ہے، آپ کی حکومت نے کےفور کا منصوبہ مکمل نہیں کیا، آپ لوگ صرف قبضے کے علاوہ کراچی کے لیےکچھ کرنا ہی نہیں چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے پارکوں اور کھیلوں کے میدان پر کس نے قبضے کیے؟ عباسی شہید اسپتال کچرے کا میدان بن چکا ہے، کئی جامعات کے وائس چانسلر مستقل نہیں ہیں۔