گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی جوتا کلب میں شامل ہوگئے

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی جوتا کلب میں شامل ہوگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سیاسی اختلاف اور عدم برداشت  اس نہج تک پہنچ چکا ہے کہ ایک دوسرے کو لعن طعن کرنے کے ساتھ   ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کیلئے تحقیرانہ حملے بھی کیے جاتے ہیں ،کبھی چہرے پر سیاہی تو کبھی جوتے تک مارے جاتے ہیں ، سال 2022 تو سیاسی کشمکش اور  طاقت کے حصول کیلئے رسہ کشی میں گزر گیا ، لیکن 2023 کا آغاز بھی اسی روش  اور سیاسی عدم برداشت سے ہوا ہے، کراچی میں سال  نو کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینکا گیا جو کہ خوش قسمتی  سے ان کے سر سے گزر گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر سال نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران جوتا اچھالا گیا جو خوش قسمتی سے انھیں نہ لگ سکا اور وہ ان کے اوپر سے گزر گیا، اس دوران گورنر سندھ نے بات چیت کا عمل جاری رکھا۔اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے، دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں اس وقت بدمزدگی پیدا ہوگئی جب پولیس نے گورنر سندھ کی آمد سے قبل آتشبازی کے لیے لایا گیا سامان ضبط کرلیا۔

 گورنر سندھ کی نمائش چورنگی آمد اور ان کے پروٹول کے عملے کی جانب سے پولیس سے بات چیت کے بعد آتشبازی کا سامان واپس کر دیا گیا جس کے بعد نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع تھی۔