چار پاکستانی اداکار صلاح الدین ایوبی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل

Salahuddin Ayubi Drama
کیپشن: Salahuddin Ayubi Drama
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک(سٹی42 )پاکستان اور ترکی کے نجی پروڈکشن ہائوسز کی جانب سے اعلان کردہ تاریخی ڈرامہ سیریز 'صلاح الدین ایوبی' کے لیے اداکاروں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے پہلے مرحلے میں صرف 4 پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سلطان صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ کے لیے لاہور میں آڈیشنز کیے گئے، جس میں 6 ہزار افراد نے حصہ لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیران کن طور پر 6 ہزار اداکاروں میں سے صرف 62 اداکاروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے ابتدائی طور پر صرف 4 اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

ڈرامے کے شریک پروڈکشن ہائوس 'انصاری شاہ فلمز' کے سربراہ ڈاکٹر کاشف انصاری نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ایشین کو بتایا کہ آڈیشن کے پہلے مرحلے کے بعد نامور اداکارہ عائشہ عمر، اشنا شاہ، فرحان آغا اور عدنان جیلانی کو کاسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer