ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری، بڑی رکاوٹ دور

ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری، بڑی رکاوٹ دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے ) ڈاکٹرز کو نان پریکٹس الاؤنس دینے کی تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ پنجاب حکومت نے نان پریکٹس الاؤنس کی مد پانچ ارب روپے سے زائد کے فنڈ منظور کرلیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نان پریکٹس الاؤنس کے اجرا پر اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خزانہ کو پانچ ارب سے زائد کے الاؤنس پر کچھ قانونی رکاوٹ دور کرنے کا کہا تھا۔ ان قانونی پیچیدگیوں کے باعث متعدد ڈاکٹرز کو الاؤنس نہیں دیا جارہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے تمام اعتراضات قانونی طور پر اب ختم کردئیے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ کے حکام نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ جن ڈاکٹرز کو نان پریکٹس الاؤنس نہیں مل رہا تھا اب انہیں یہ الاؤنس تنخواہ کے ساتھ دینا شروع کریں گے۔ نان پریکٹس الاؤنس سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ ہوجائے گا۔