ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا 5 سالہ بزنس پلان وزارت خزانہ کو منظوری کیلئے پیش 

PIA Business Plan
کیپشن: PIA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پی آئی اے کا 5 سالہ بزنس پلان دنیا میں ہوا بازی کے سب سے بڑے اور مستند ادارے آیاٹا نے ترتیب دیا ہے۔ 

بزنس پلان کا مقصد پی آئی اے کے خسارے کو ختم کرنے اور ماضی کی طرح دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ بزنس پلان آیاٹا نے حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ کی ہدایات پر بنایا ہے۔ بزنس پلان کے بنیادی خدوخال کے مطابق پی آئی اے ایک مربوط پروگرام کے تحت 2024 تک منافع ہوئے جائے گا۔ پی آئی اے میں طیاروں کی تعداد بتدریج 29 سے بڑھ کر 49 کردی جائے گی، پی آئی اے کا بیڑہ 16 بڑے، 27 درمیانے اور 6 ٹربو پراپیلر جدید طیاروں پر مشتمل ہوگا۔ 

پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد 52 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ سالانہ جبکہ اثاثے 196۔1 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2026 میں 183۔2 بلین ڈالر ہوجائیں گے۔ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو بڑھائے گا، جس میں فائدے مند روٹس مثلا برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور خلیج پر مزید پروازیں لگائی جائیں گی۔

پی آئی اے نئے روٹس شروع کرے جس میں باکو، ہانگ کانگ، استنبول، کویت، تہران، ارمچی اور سنگاپور شامل ہیں۔ پی آئی اے مسافروں کے علاوہ کارگو اور چارٹر بزنس پر بھی خصوصی توجہ دے گا۔ تاہم بزنس پلان کی عمل درآمد چند بنیادی عناصر سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کو پی آئی اے کی فنانشل ریسٹرکچرینگ کو مکمل کرنا ہوگا۔

قومی ہوا بازی پالیسی 2019 کو اپنی روح کے مطابق نافذ کرنا ہوگا، جس کے تحت قومی اور ملکی ائیرلائنز کے مفادات کی نگرانی لازم ہے۔ پی آئی اے کو کمرشل بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا اس میں بیرونی اثرورسوخ اور مداخلت کا خاتمہ ضروری ہوگا۔