اسلامیات کا مضمون پہلی جماعت سے پڑھانے کا فیصلہ

اسلامیات کا مضمون پہلی جماعت سے پڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یکساں نصاب میں اسلامیات کا مضمون پہلی جماعت سے پڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تففصیلات کے مطابق یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذکے حوالے سے شاندار اقدام سامنے آیا ہے، نصاب میں اسلامیات کا مضمون  پہلی جماعت سے پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یاد رہے اس سے قبل سکولوں کی سطح پر اسلامیات کا مضمون تیسری جماعت سے لاگو تھا، اب  پہلی اور دوسری جماعت کیلئے اسلامیات کی کتاب میں دین اسلام کے بنیادی ارکان پڑھائے جائیں گے۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پہلی اور دوسری جماعت کیلئے اسلامیات کی کتب شائع کرے گا، اس حوالے سے  ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب کے مطابق اسلامیات کا مضمون فائنل کر لیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer