ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیروزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت ترک وفد کی آمد کےحوالے سےاجلاس منعقد

مشیروزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت ترک وفد کی آمد کےحوالے سےاجلاس منعقد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیر صدارت ترک وفدکی آمد کی مناسبت سے اجلاس منعقد ہوا، وفد کی آمد پر سیکیورٹی اوردیگر پروگرامز سے متعلق انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نوےشاہراہ قائد اعظم ایوان وزیراعلی میں مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت ترک وفدکی آمد کی مناسبت سے اجلاس منعقد ہوا۔ ترک وفد کی آمد پر سکیورٹی اور دیگر پروگرامز سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلی سطحی ترک وفد 14 فروری کو لاہور پہنچے گا۔ اس موقع پر مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول، ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ہارون شوکت، ڈی جی پروٹوکول نورالحسن، ایڈیشنل کمشنر عامر سجاد سمیت دیگربھی موجود تھے۔