کنگنا رناوت بھارت کی سب سے طاقتور خاتون? معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

application filed in indian supreme court to ban social media accounts of herkangna ranauat actress
کیپشن: kangna ranauat actress
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی سپریم کورٹ میں کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ’سینسرشپ‘ لگانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں ملک میں قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے کنگنا کی آئندہ سوشل میڈیا پوسٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست ایڈووکیٹ چرنجیت سنگھ چندرپال کی جانب سے دائر کی گئی جن کا کہنا ہے کہ کنگنا کے سوشل میڈیا پر بیانبات نہ صرف اشتعال انگیز اور توہین آمیز ہیں بلکہ یہ فسادات اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے ارادے پر مبنی تھے اور ان میں سکھوں کو ملک مخالف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیان ملک کے اتحاد کے مخالف تھا اور اداکارہ کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاہاہا اس ملک کی سب سے طاقتور خاتون۔‘