کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانےکا آغاز کردیا گیا

covid vaccine booster shot
کیپشن: covid vaccine booster shot
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  حکومت  کی جانب سےکوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کےآغاز کا فیصلہ اور اس حوالے سے‏حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔

بوسٹرڈوز مرحلہ وارلگائی جائےگی پہلے مرحلے میں ‏ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹرڈوز لگائی جائےگی۔ کوروناویکسین بوسٹر ڈوز لگانےکا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا۔  پہلے فیز میں50سال سے زائد عمر والے اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائےگی۔ پہلے ‏مرحلے میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ بوسٹر ڈوز کیلئےویکسین کاانتخاب لگوانےوالےکی ‏صوابدید ہو گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے تمام بالغ افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ‏تھا۔

 دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق   تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو اب بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق امریکا پہنچنے کے تین سے پانچ روز بعد بھی ٹیسٹ لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔