سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میاں محمد نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ جس کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔