شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیا

شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس نے شاہدرہ فلائی اوور  کی تعمیر کے دوران متبادل روٹ پلان جاری کردیا ہے۔

سی ٹی او لاہور  کے مطابق تعمیر کے دوران بیگم کوٹ چوک، کالا شاہ کاکو سے تمام ہیوی وہیکلز کی ڈائیورشن ہوگی، جبکہ شیخوپورہ، فیصل آباد سے آنے والی تمام ٹریفک براستہ سگیاں لاہور میں داخل ہوسکے گی۔

سی ٹی او لاہور کا کہناہے کہ کالا شاہ کاکو، کالا خطائی سے تمام ٹریفک ہیوی، سلومونگ اور کمرشل گاڑیاں براستہ ایسٹرن بائی پاس کے ذریعے موٹروے داخل ہوسکیں گیں۔رکشہ، موٹرسائیکل اور چھوٹی وہیکلز معمول کے مطابق رواں دواں رہیں گیں، 

کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹرز کے مطابق فلائی اوور کی تعمیر کو دس ماہ سے زائد کا وقت درکار ہوگا، متبادل روٹس 03 شفٹوں میں اضافی وارڈنز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے بڑے سائز کے آگاہی بورڈز لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو متبادل روٹس بارے سوشل،  الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے آگاہی دی جائے گی۔شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر تعمیراتی سائٹس پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں گاڑیوں کی آمدورفت کو برقرار رکھنا چیلنج ہوگا۔ شاہدرہ چوک، راوی پل سے سب سے زیادہ گاڑیوں لاہور میں داخل ہوتی ہیں، شاہدرہ فلائی اوور شروع ہونے سے شاہدرہ چوک، راوی پل، پرانے راوی پل پر غیر معمولی لوڈ ہوگا۔جبکہ سگیاں پل،  لوئر مال،  کچہری چوک میں بھی ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ رہے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer