فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن سنٹرکا افتتاح

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن سنٹرکا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن سنٹرکا افتتاح، گورنر پنجاب کی ایک مرتبہ پھرشہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل، کہتے ہیں کہ کورونا متاثرین کوایزی پیسہ کےذریعے رقوم کی ادائیگی جلد شروع کردی جائےگی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنےفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن سنٹرکا افتتاح کیا، اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے،حکومت شہریوں کوکورونا سے بچانے کےلیےپوری کوششیں کررہی ہےلیکن کورونا کو شکست اسی صورت دی جاسکتی ہےجب شہری گھروں میں رہیں گے۔
فاطمہ جناح میڈیکل سنٹرکےوائس چانسلر پروفیسرعامرزمان خان کا کہنا تھا کہ کورونا سنٹرز کے لیے 756 ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کےانٹرویوز مکمل کرلئے گئے۔
گورنر پنجاب اورانکی اہلیہ بیگم پروین سرور نے ٹیلی میڈیسن سنٹرکا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود ڈاکٹرزکے کردار کوسراہا.