ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امتحانات میں ڈیوٹی کرنے والے عملے  کے لئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار 

examination hall
کیپشن: examination hall
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی کرنے کیلئے عملے کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر اور میٹرک کے امتحانات 26 جون اور 14 جولائی سے شروع ہونگے،بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔اس حوالے سےلاہور بورڈ نے تمام سکولوں کو  ہدایت جاری کردی ہے ۔ اساتذہ ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ اپنے پاسں محفوظ رکھیں گے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ امتحانات کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں ،امیدواران کو رولنمبر سلیپس جلد جاری کر دی جائے گی ،امتحانات کرونا ایس او پیز کے مطابق ہونگے۔