ملکی معیشت کیلئے بری خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں یکدم بڑی کمی

ملکی معیشت کیلئے بری خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں یکدم بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی معیشت کیلئے بری خبر،    زرمبادلہ کے  ذخائر 10 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 32.33 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24 مارچ تک 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہوکر  4.24 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.57 ارب ڈالر رہے۔

دوسری جانب پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کیلئے چین کے فیصلے کا انتظار ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ چین، پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی درخواست پر کام کر رہا ہے جس کی ادائیگی کی مہلت گزشتہ ہفتے ختم ہوچکی ہے۔