حکومت نےپیٹرول کتنا سستا کیا؟ حتمی فیصلہ کردیا

حکومت نےپیٹرول کتنا سستا کیا؟ حتمی فیصلہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ پچپن پیسے فی لٹر کم کر دی گئی اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی,پیٹرول ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کردیا گیا،مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پٹیرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق اوگراکی سمری منظر عام پرآ گئی تھی۔اوگراکی جانب سےپٹیرول کی قیمت میں1روپیہ 55پیسےفی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 98 پیسے کمی کی سفارش کی گئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 58 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 17 کمی کی تجویز دی گئی تھی۔پٹیرول پر لیوی کی شرح کم کر کے 11 روپے 23 پیسے کی گئی۔

اوگراکی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پیٹرول پر لیوی کی شرح کم کر کے 11 روپے 23 پیسے کی گئی تھی،ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 12 روپے 74 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی تھی،منظوری کی صورت میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 10 پیسے فی لٹر کرنے کی سفارش اورپیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 35 پیسے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی،مٹی کا تیل 80 روپے 3 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل 78 روپے 25 پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری نا خوش نظر آ رہے ہیں پیٹرول ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کردیا گیا ہےجبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا.مہنگائی کے ستائے عوام  کا کہناتھا کہ ڈیڑھ روپے فی لیٹر کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں ایک اور ردوبدل کی گئی، تابش گوہر کو پیٹرولیم ڈو یژن کا اضافی چارج دے دیا گیا، پیٹرولیم  ڈو یژن کے امور تابش گوہر دیکھیں گے۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، چند دن قبل ندیم بابر سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا تھا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer